واشنگٹن: صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار کا ڈونلڈ ٹرمپ کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوے کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ولیم بار کا کہنا ہے کہ اب تک کہیں سے بھی دھاندلی کا کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جو نتائج پر اثر انداز ہوا ہو۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ صدر ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہارنے والی ریاستوں میں انتخابی نتائج کو چیلنج کر رکھا ہے۔