لندن: برطانیہ نے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دیدی
برطانیہ نے امریکی دوا ساز فرم فائزر کے اشتراک سے تیار کردہ کورونا ویکسین استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایم آر این اے بیس کی حامل ویکسین دنیا میں رجسٹریشن مکمل ہونے والی پہلی ویکسین بن گئی ہے۔
برطانیہ نے جرمن بائیو ٹیکنالوجی فرم بائیون ٹیک اور امریکی دوا ساز فرم فائزر کے اشتراک سے تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
برطانیہ کووڈنائنٹین کی ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا، برطانیہ نے اس سے قبل چالیس ملین ڈوز خریدنے کا پیشگی معاہدہ طے کرلیا تھا۔