پاکستان نے ایرانی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے مرحوم سائنسدان کے اہلخانہ اور ایرانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، ایسے اقدام بین الاقوامی تعلقات اور قانون کے تمام اصولوں کے خلاف ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جائے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افسوسناک فعل نے خطے میں امن واستحکام کی نازک صورتحال کو مزید خطرات سے دوچارکردیا ہے۔
خیال رہے کہ 27 نومبر کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخر زادہ کو تہران میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
ایران نے ایٹمی سائنسدان کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور صحیح وقت پر بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔