Featuredانٹرٹینمنٹ
100روپے لیکر مظاہرے میں شرکت کا الزام لگانا کنگنا کو مہنگا پڑگیا، دادی نے رسوا کردیا
بالی ووڈ کوئن کنگنا راناوت کو احتجاج کرنے والی عمررسیدہ خاتون کو 100 لیکر مظاہرے میں شرکت کا الزام لگانا مہنگا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں شاہین باغ مظاہرے کی قیادت کرنے والی 90 سالہ بلقیس بانو کے ساتھ ایک اور معمر خاتون کو دکھایا گیا ہے۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ تصویر میں نظر آنے والی خاتون مظاہروں میں 100 کے عوض شرکت کرتی ہیں۔
حالانکہ تصویر میں دو الگ الگ خواتین نظر آرہی ہیں ایک 90 سالہ بلقیس بانو جبکہ دوسری بٹھنڈا کے بہادر گڑھ جاندیاں گاوں کی رہائشی موہیندر کور ہیں۔
کنگنا راناوت کے ٹوئٹ پر دادی نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ اداکارہ کبھی میرے گھر نہیں، اگر آتی تو معلوم پڑتا کہ میں کیا کرتی ہوں، میں 100 روپے لیکر کیا کروں گی جبکہ میں خود 13 ایکڑ زمین کی مالکن ہوں۔