Featuredپنجاب

شہباز شریف اور مریم نواز: ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

لاہور: ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

مریم نواز نے شہباز کو پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق تفصیلات سےآگاہ کیا جب کہ شہباز نے مریم کو سیاسی معاملات چلانے سے متعلق مشورے دیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے مریم نواز کو ڈائیلاگ کا راستہ کھلا رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حد تک نہ جائیں کہ واپسی مشکل ہوجائے۔

تینوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ لانگ مارچ کے آپشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ملاقات کے دوران مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ استعفوں کے آپشن پر سب سے آخر میں سوچیں۔

اس حد تک نا جائیں جہاں سے واپسی مشکل ہو۔ پیپلزپارٹی سے استعفوں کے آپشن کے حوالے سے تحفظات ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close