Featuredسندھ

کورونا مریض کا افسرِ سے انوکھا انتقام

کراچی : کورونا مریض نے تنخواہ روکنے پرافسران کو گلے لگا لیا

تنخواہ روکنے پرکورونا مریض نے ڈائریکٹر ایچ آر ایم کے ایم سی جمیل فاروقی سے بدتمیزی کی جس پر مرض میں مبتلا اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد انور کو شوکاز نو ٹس جاری کر دیا گیا۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہزاد انور کی تنخواہ غفلت لاپرواہی کی بنا پر روکی گئی ہے، شہزاد انور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور طیش میں آ کر شہزاد انور سینئر ڈائر یکٹر ایچ آ ر ایم جمیل فاروقی سے گلے ملا اور بوسہ دیا۔


شہزاد انور زبردستی کمرے میں داخل ہوا شہزاد انور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی کمرے میں داخل ہوا اور گلے ملا جس سے دفتر میں خوف وہراس پید ا ہوگیا۔

شوکاز نوٹس میں استدعا کی گئی ہے شہزاد انور کے خلاف کاروائی کی جا ئے۔ کرونا میں مبتلا مریض سے سات روز میں جواب طلب کیا گیا ہے اور جواب نہ دینے کی صورت میں محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close