Featuredدنیا

طیارے کی مصروف شاہراہ پر ہنگائی لینڈنگ

واشنگٹن : امریکا میں پائلٹ نے انجن میں فنی خرابی کے باعث جہاز مین شاہراہ پر لینڈ کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا کے علاقے منیاپولس میں پائلٹ نے چھوٹا طیارہ اچانک مصروف ہائی وے پر اتار دیا، خوش قسمتی سے ہنگامی لینڈنگ کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کی رات پائلٹ ارڈن ہلز کے قریب جہاز اڑا رہا تھا کہ اچانک انجن میں خرابی پیدا ہوئی تو اُس نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پائلٹ نے جہاز اتارنے کے لیے ہائی وے کا انتخاب کیا اور کمال مہارت کے ساتھ طیارے کو اتارنے میں کامیاب رہا۔

ہنگامی لینڈنگ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر گاڑی رفتار کے ساتھ چل رہی تھی تو سیکنڈز کے فرق سے وہاں سے جہاز گزرا۔

ریمسے کاؤنٹی شیرف فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ طیارے کا انجن خراب ہوگیا تھا جس کی وجہ سے پائلٹ کو ہائی وے پر ہی جہاز اتارنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close