Featuredاسلام آباد

کورونا کے باعث پاکستان میں مزید 58 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں مزید 58 افراد ہلاک، 3308 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 645 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3308 افراد میں وبا کی تصدیق ہوئی جب کہ 58 افراد انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے جب کہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 53 ہزار 126 ہے۔ ملک میں اب تک کورونا کا شکار ہونے والے 4 لاکھ 16 ہزار 499 افراد میں سے 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 182473 ہوگئی ہے جب کہ 3011 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 122955 ہے اور 3162 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17440 اور ہلاکتیں 169 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 49220 اور 1404 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 7278 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 177 افراد انتقال کر گئے۔ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4719 اور 98 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 32414ہے اور اب تک 340 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close