Featuredپنجاب

عمران صاحب آپ کے سیاسی انتقام کی انتہا نے جیلوں کا خوف ختم کر دیا

لاہور: مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے لاہور جلسہ کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور جلسہ بھی ہوگا اور آپ کُرسی بھی چھوڑیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب اگر لاہور جلسے کا آپ کو فرق نہ پڑتا تو آپ یہ بیان نہ دیتے، سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر ایف آئی آر سے ڈرا رہے ہیں ؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب میری مانیں تو ووٹ چوری کے خلاف آپ بھی 12 دسمبر کو استعفیٰ دے کے مینارِ پاکستان آئیں، لاہور جلسہ بھی ہوگا اور آپ کُرسی بھی چھوڑیں گے۔

ترجمان مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کی غلط فہمی ہے کہ آپ کو ملک کا آٹا، چینی چوری پہ این آر او ملے گ، آپ کی غلط فہمی ہے آپ کو معیشت اور روزگار تباہ کرنے پہ این آر او ملے گا، آپ کی غلط فہمی ہے اب آپ کو غیر قانونی ۲۳ فارن فنڈنگ کیس میں این آر او ملے گا، عمران صاحب آپ کو غلط فہمی ہے کہ اب آپ کو سقطِ کشمیر پہ این آر او ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے سیاسی انتقام کی انتہا نے جیلوں کا خوف ختم کر دیا ہے، ٹی وی لگائیں حالات مختلف ہو گئے ہیں، عمران صاحب میری مانیں تو ووٹ چوری کے خلاف آپ بھی 12 دسمبر کو استعفیٰ دے کے مینارِ پاکستان آئیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایف آئی آر تو اب آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، روزگار اور ووٹ چوروں کے خلاف کٹ چکی کے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close