Featuredپنجاب

حکومت کو گھر بھجوانے کی ذمہ داری لاہور پر ڈالی ہے: مریم نواز

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے جعلی وزیراعظم کے گھر جانے کی باری بھی آگئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام نے لاہور کے جلسے کا آغاز آج سے ہی کردیا ہے، حکومت کو گھر بھجوانے کی ذمہ داری لاہور پر ڈالی ہے۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ کہہ رہے تھے جلسہ نہیں روکوں گا مگر کرسیاں نہیں دیں گے، داروغہ والے کے کارکنوں کو کرسیوں کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا تابعدار خان کل کہہ رہے تھے کہ لاہور کا جلسہ نہیں روکوں گا، انہیں پتہ تھا کہ لاہور کا جلسہ نہیں رکے گا۔

انہوں نے عوام سے پوچھا کہ یہ بتایئے جعلی حکومت روکے گی تو رک جاؤ گے؟ اگر مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت نہ ملی تو جلسہ کرو گے؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر ملتان میں جلسہ ہو سکتا ہے تو لاہور تو پھر لاہور ہے، لاہور نے قوم کو میاں نواز شریف جیسا بیٹا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا لاہور کے جلسے کو آخر میں اس لیے رکھا گیا کیونکہ یہ فیصلہ کن ہوگا، جعلی حکومت کے جانے کے دن گنے جا چکے، جعلی وزیراعظم کے گھر جانے کی باری بھی آ گئی، حکومت کو گھر بھجوانے کی ذمہ داری لاہور پر ڈالی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close