Featuredانٹرٹینمنٹ
کرونا وبا نے بھارتی ادارہ کی جان لےلی
نئی دہلی : کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے بھارتی اداکارہ دیویا بھٹنگر کی بھی جان لے لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیویا بھٹنگر ایک ہفتے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھی، طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔
34 سالہ اداکارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ نمونیہ میں بھی مبتلا تھیں اور طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں 26 نومبر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اداکارہ اسپتال میں داخل ہونے سے قبل کامیڈی شو ’تیرا یار ہوں میں‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔
دیویا بھٹنگر نے معروف ٹی وی سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، اس کے علاوہ وہ بھارتی ڈرامے سنسکار، اور اُڑان میں بھی اداکاری کرچکی تھیں۔