لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں، جان نکل چکی ہے۔
حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں،لاہور کے جلسے سے حکومت کی جان نکلی ہوئی ہے۔
مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کبھی کسی جلسے پر اتنی ایف آئی آرز نہیں کاٹی گئیں اب تو ان کا خوف نہیں رہا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا حکومت اب خود جانے والی ہے اس کی ایف آئی آر کہیں اسٹینڈ نہیں کرتی پی ڈی ایم میں ساری آپشنز زیر غور ہیں، کچھ چیزوں پر کافی ڈسکشنز ہو چکی ہیں اس تحریک کو عوام لیڈ کر رہی ہے یہ عوام کی تحریک ہے۔
حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں اور جان نکل چکی ہے۔ یہ نا صرف تابعدار خان کا خوف ہے بلکہ حکومت ختم ہونے کا یقین ہے۔ وہ جانتا ہے وہ جا رہا ہے۔ انشاءاللّہ جلسہ بھی ہو گا اور حکومت گھر بھی جائے گی۔ باقی انتظار کیجیے۔