لاہور: مولانا فضل الرحمان کو یقین ہو گیا ہے کہ ان کے لئے پارلیمنٹ کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند ہوگیا
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ راجکماری کی خودنمائی کی ریلی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو یقین ہو گیا ہے کہ ان کے لئے پارلیمنٹ کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند ہوگیا اسی لئے وہ سکیورٹی کے نام ہر ڈنڈہ بردار فورس کے ذریعے دنگا فساد چاہتے ہیں، جو سٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کرے گا سٹیٹ کا ڈنڈہ اسکا استقبال کرے گا۔
پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ شوقیہ فنکار عوام کی زندگیوں سے کھیل کر سیاست کا نشہ پورا کرنا چاہتے ہیں، راجکماری کی خودنمائی کی ریلی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ،غلطی سے ہاتھ لگانے پر کارکن کی پٹائی کر کے ثابت کیا گیا کہ انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا، ثابت کیا گیا کہ شاہی خاندان کے ساتھ چلنے کے طور طریقے اور ہوتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کھوکھر برادران نے پہلے شریف فیملی کی آڑ میں قبضے کیے اور ان پر مال و دولت نچھاور کیا، اب ان کے جعلی استعفے نچھاور کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔