Featuredاسلام آباد

پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں ، لیکن روکیں گے بھی نہیں

اسلام آباد:  وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفے دے، میں نئے الیکشن کروا کر دکھاؤں گا

وزیراعظم نے بھی دو ٹوک اعلان کر دیا ،اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دے گی تو نئے الیکشن کرائیں گے۔ اپوزیشن پراعتماد ہے تو میں بھی پراعتماد ہوں۔

عمران خان نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ این آر او کے علاوہ ہر چیز پر بات چیت ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے کہ اپوزیشن کو بیرون ملک سے سپورٹ حاصل ہے۔ جب بھی اپوزیشن سےبات کریں تواپنےمقدمات لےکربیٹھ جاتی ہے، یہ چاہتے ہیں نیب کا خاتمہ ہو اور ان کے کیسز بھی ختم ہوجائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کوجلسےکی اجازت نہیں دیں گے،لیکن روکیں گےبھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس بروقت نہ جانا سب سے بڑی غلطی تھی، آئی ایم ایف بجلی کی قیمتیں بڑھانا چاہتا ہے لیکن ہم روکاٹ بنے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اپریل 2021میں سینیٹ الیکشن کےبعدبلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کی پرانی سیاسی وابستگی سےپنجاب میں مسائل ہیں۔ 40لیگی ارکان سرکاری زمینوں پرقابض ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close