پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں مریضوں کی تعداد اور اموات میں اضافہ
پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیلنے لگی،ایک دن میں 60 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 2 ہزار 963 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں مزید 24 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں کورونا وائرس سے 21 افراد ہلاک ہوگئے، خیبر پختونخوا میں 10 مریض زندگی سے محروم ہوگئے۔
بلوچستان میں مہلک وبا نے 1 مریض کی جان لے لی، اسلام آباد میں وبا کا شکار 4 مریض چل بسے، آزاد کشمیر میں کورونا میں مبتلا 1 مریض انتقال کرگیا۔
ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 547 ہوگئی ہے۔