ماہرین نے دماغی صحت کی بہتری کےلیے روزانہ ایک چوتھائی پلیٹ دال یا اجناس کھانا ضروری قرار دے دیا۔
ورزش کرنا اور جسمانی طور پر متحرک رہنا جسمانی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہے اور کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے اور دماغی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے تاہم کچھ مخصوص دماغی صحت کےلیے انتہائی ضروری ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مخصوص غذائیں دماغ کو متعدد فوائد پہنچانے کے ساتھ ساتھ جان لیوا بیماریوں سے بھی حفاظت کرتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغی صحت کےلیے میوے کھانا ہی کافی نہیں بلکہ اناج بھی ضروری ہے اور دن میں کم سے کم ایک چوتھائی پلیٹ دال یا اجناس روز کھانا چاہیے۔
ماہرین کے مطابق دال چنا،دال مسور، دال ماش اور لوبیا طاقت کا خزانہ ہیں ، ان کے ساتھ ساتھ سفید یا کالے چنے بھی دماغی صحت کیلئے اچھے ہیں ، یہ میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں، جس سے دماغ کے خلیوں کے ریسیپٹرز کو فائدہ ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ریسیپٹرز پیغامات کی ترسیل کی رفتار تیز کرتے ہیں اور دماغ تک خو ن کی آسان فراہمی ممکن بناتے ہیں۔