Featuredپاکستان

کرونا کی ہلاکت خیزی جاری، مزید 71 افراد جاں بحق

اسلام آباد : پاکستان میں کرونا وائرس سے تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس نے مزید 71 افراد کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد کو لقمہ اجل بنالیا، جس کے بعد ملک میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 724 ہوگئی۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 2 ہزار 729 افراد کے متاثر ہونے کے بعد پاکستان میں مجموعی کیسز کی تعداد چار لاکھ 35 ہزار 56 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 2 ہزار 470 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

VDO.AI
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 45 ہزار 124 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 116 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار 208 ہوگئی۔

کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 426 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.5 فی صد تک پہنچ گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close