Featuredدنیا

پڑوسی ملک میں دہشتگردانہ حملہ، جج سمیت 3 افراد جاں بحق

کابل : افغان دارالحکومت میں ہونے والے ہولناک دھماکے اور فائرنگ کی زد میں آکر جج سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے خیر خانہ میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے گاڑی ٹکرائی جس کے بعد دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کی زد میں آنے والی گاڑی افغان ایوان نمائندگان کے رکن کی تھی۔

دوسری طرف کابل کے علاقے کارتہ نو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک جج کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

دو روز قبل افغانستان کے علاقے جلال آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون صحافی ملالئی مائی وند اپنے ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close