سائبیرین ہواؤں نے کراچی کا رخ کرلیا، شہری تیار رہیں، محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید سردی کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ سردی کی لہر مزید کچھ روز برقرار رہے گی جبکہ اگلے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔
آج شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ ہوا ہے تاحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔