کابل/اسلام آباد : افغانستان امن عمل میں مزید پیش رفت کےلیے افغان طالبان کا سیاسی کمیشن آج پاکستان پہنچ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان کا سیاسی کمیشن وفد آج پاکستان پہنچےگا، وفدکی قیادت ملاعبدالغنی برادرکریں گے، وفد کا یہ دورہ تین روز پر مشتمل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کرےگا، دورے کا مقصد افغان امن عمل کےحوالےسے صورتحال کا جائزہ لینا ہے، پاکستان پر عزم ہے کہ افغانستان کی سپورٹ جاری رکھےگا۔
دوسری جانب افغان میڈیا نے بھی طالبان پولیٹیکل کمیشن کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کا وفد آج سے اٹھارہ دسمبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، افغان طالبان کا وفد وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرے گا۔