Featuredپاکستان

کراچی کا درجہ حرارت 8 ڈگری تک گرگیا، مزید سردی کی پیشگوئی

شہر قائد کا موسم مزید سرد اور خشک ہوگیا، سائبیرین ہواؤں نے کراچی کا رخ کیا تو محمکہ موسمیات نے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سردی کا راج جاری ہے سائبیرین ہواؤں کی وجہ سے آج شہر میں سردی کے شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ سردی کی لہر مزید کچھ روز تک برقرار رہے گی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں درجہ حرارت سات ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close