کراچی : یومیہ کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔
سندھ کے تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کردیں گئیں ہیں۔
سندھ حکومت نے اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے بعد صوبے بھر کے تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام مدارس میں تدریسی عمل فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔