Featuredاسلام آباد
ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔
ایم کیو ایم وفد نے دوران ملاقات کراچی کے مسائل، وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ متحدہ وفد نے لاپتہ سیاسی کارکنوں اور مقدمات کا معاملہ اٹھایا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ہماری اہم اتحادی ہے۔ ایم کیو ایم کو کسی بھی موقع پر نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو معاملے دیکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
وفد میں امین الحق، خالد مقبول صدیقی اور حیدر عباس رضوی شامل تھے، جبکہ حکومت کی جانب سے گورنر سندھ عمران اسماعیل، اسد عمر اور علی زیدی موجود تھے۔