Featuredانٹرٹینمنٹ
بوڑھے فنکار نوجوانوں کا کردار ادا کر رہے ہیں
بالی ووڈ کی فلموں میں 50 سالہ بوڑھوں کو جوان ہیروئن کے ساتھ پیش کرنا افسوسناک ہے۔
دیا مرزا کا کہنا ہے کہ 50 سالہ عمر رسیدہ شخص کو 19 سالہ جوان اداکارہ کے ساتھ اس کے ہیرو کے طور پر کاسٹ کرنا افسوسناک بات ہے، یہ صرف میری رائے نہیں بلکہ بالی ووڈ میں عام طور سے ایسا ہوتا ہے کیوں کہ یہاں صرف مردوں کی اجارہ داری ہے۔
دیا مرزا نے یہ بھی کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ بوڑھے مردوں کے لئے کہانی تو لکھی جاتی ہے لیکن اسی عمر کی خواتین فنکاراؤں کو کاسٹ نہیں کیا جارہا۔ اس سے بڑا افسوس یہ ہے کہ بوڑھے فنکار نوجوانوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ سینئر اداکار جتنا چاہئیں نوجوانوں کا کردار ادا کر لیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ خوب صورتی کا انحصار جوانی ہی پر ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب انڈسٹری میں نوجوان چہروں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔