Featuredپاکستان

کرونا وائرس سے مزید 80 افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد : مہلک وبا کے معصوم عوام پر وار جاری ہیں، ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 80 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 206 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار چھ سو پندرہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں مزید 80 کرونا مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد نو ہزار تین سو تیس ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار 605 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونا وائرس کے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 40 ہزار 553 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.02 فیصد ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close