Featuredکھیل و ثقافت

کرکٹ کے میدان میں پاکستان کئی بار بھارت کے خواب چکنا چور کرچکا ہے

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پاکستان نے کرکٹ کے میدان میں بھارت کو شکست سے دوچار کیا ہوا۔

کرکٹ کے میدانوں میں اس قبل بھی کئی بار پاکستانی بیٹسمین بھارت کے خواب چکنا چور کرچکے ہیں۔

کراری شکست، دکھ دینے والی اننگز اور دل میں تیر کی طرح ہمیشہ چھبنے والا چھکا، یہ وہ لمحات ہیں جب پاکستان مین جشن اور بھارت میں سوگ کا سماں تھا۔

18 اپریل 1986 میں شارجہ کے گراؤنڈ پر ایشیا کپ کے فائنل میں آخری گیند پر جاوید میاندا نے یادگار چھکا لگایا تھا، یہ ایک چھکا ہی ایسا داغ ہے، جس کو بھارت آج تک نہیں دھو سکا ہے۔

پھر بھارت کو 1986کی چیمپئنز ٹرافی کا وہ میچ بھی یاد ہوگا، جس میں منظور الہٰی کی نصف سنچری نے بھارت سے یقینی جیت چھین لی تھی۔

1987میں ہی جب پاکستان ٹیم بھارت کے دورے پر تھی، سری کانتھ کی سنچری کی وجہ سے بھارت نے 238 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا لیکن سلیم ملک نے 3 گیندوں قبل ہدف عبور کرکے فتح بھارت کے منہ سے چھین لی تھی ،سلیم ملک 36 گیندوں پر 72 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی۔

21 مئی 1997 کو انڈیپنڈنس کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، چنئی کے گراؤنڈ میں شور تو بھارتی شائقین کا تھا، لیکن میدان میں سارا زور سعید انور کا تھا۔

سعید انور نے اس وقت کی سب سے بڑی اننگز کھیل کر بھارتیوں کے منہ بند کردیے تھے، جنہوں نے 22 چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 194رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

2ا کتوبر 1997 میں جب بھارت ٹیم پاکستان کی مہمان تھی، قذافی اسٹیدیم لاہور میں اعجاز احمد نے صرف 84 گیندوں پر 10 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 139رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو پہلی بار ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی دلائی تھی۔

اور کیا بھارت 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھول گیا؟ فخر زمان کی سنچری نے بھارت سے میچ نہیں ٹائٹل چھین لیا تھا۔ اور ہر میچ پر ’موقع موقع‘ کی رٹ لگانے والے بھارتی ٹیم دبئی میں بھی بھارت کو ایسا زخم دیا جو انہیں مدتوں یاد رہے گا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close