Featuredدنیا

جوبائیڈن نے علی زیدی کو وائٹ ہاؤس میں ڈپٹی مشیر مقرر کردیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی امریکن علی زیدی کو ڈپٹی مشیر برائے ماحولیات تعینات کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈ نے ماحولیات سے متعلق وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی ایڈوائزر کی ذمہ داری پاکستانی نژاد امریکی شہری علی زیدی کو سونپ دی۔

ڈپٹی مشیر برائے ماحولیات علی زیدی نے کہا ہے کہ میں ماحولیات کو بہتر بنانے پر کام کررہا ہوں، مجھے منتخب صدر جوبائیڈن کی قیادت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ جب والدین یہاں آئے تو ان کے پاس کچھ سامان اور خواب تھے، میرے ماں باپ پاکستان سے پنسلوانیا منتقل ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close