Featuredپاکستان

کرونا وائرس نے پاکستان میں مزید 62 مریضوں کی جان لے لی

اسلام آباد :چوبیس گھنٹے میں مزید کرونا مریضوں کے انتقال سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور یومیہ بنیادوں پر درجنوں افراد نوول کرونا وائرس کے باعث لقمہ اجل بن رہے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 62 افراد کرونا سے انتقال کرگئے۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 772 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار سات بانوے ٹیسٹ مثبت آئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 491 ہوگئی ہے جس میں سے دو ہزار چار سو تین کرونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.15 فیصد ہے جبکہ مزید 62 افراد کے انتقال کرجانے کے بعد ملک میں کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 392 ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close