لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے 29لاکھ افراد کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
لاہور میں میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت پنجاب اسمال انڈسٹریز بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ خود روزگاراسکیم کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسکیم کا نام وزیراعلیٰ انصاف روزگار اسکیم ہوگا، مذکورہ اسکیم کے تحت29لاکھ افراد کو بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ انصاف روزگار اسکیم کے تحت ہنرمند افراد کو کاروبار کرانے کیلئے بلاسود قرضوں کی حد بھی بڑھائی جائے گی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب کے بڑے شہروں ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، جھنگ اور میانوالی میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں گوجرانوالہ، وزیرآباد اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس کو بجلی کی فراہمی کے معاہدہ کی منظوری کے علاوہ بورڈ نے پیسک کے بعض مالی اورانتظامی امور کی منظوری بھی دی۔