نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کرونا کے حوالے سے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وبا سے آئندہ مہینوں میں حالات مزید خراب ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ کرونا وبا کے حوالے سے آگے بہت تاریک دن دیکھا باقی ہیں، وبا سے آئندہ مہینوں میں حالات مزید خراب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسین کی تقسیم ایک بڑا آپریشنل چیلنج ہے لیکن امریکی متحد ہوکر کرونا بحران کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
جوبائیڈن نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے منظور 900 ارب ڈالرز کافی نہیں، نیا بل بے روزگار افراد کو صرف 10 ہفتے تک امداد فراہم کرے گا، خاندانوں کو مزید رقوم دی جائیں گی۔
نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ معیشت کو بحال ہونے میں بہت وقت درکار ہے، صدارت سنبھالنے کے بعد ایک بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کروں گا۔