Featuredدنیا

کابل میں فائرنگ: اہم حکومتی عہدیدار ہلاک

افغان دارالحکومت میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں فیئر اینڈ فری الیکشن کے سربراہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان فیئر اینڈ فری الیکشن کے سی ای او یوسف راشد کو نامعلوم مسلح افراد نے کابل شہر میں نشانہ بنایا۔

یوسف راشد کے بھائی نے عبدالباقی راشد نے بتایا کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے کابل کے علاقے ٹنی کوٹ میں اس وقت پیش آیا جب اویس راشد حسب معمول اپنے دفتر جارہے تھے کہ مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن یوسف راشد اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے، کابل پولیس نے بھی ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق یوسف راشد کابل میں سول سوسائٹی کے مقبول ترین کارکن تھے، فوری طور پر طالبان سمیت کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close