Featuredاسلام آباد
پیٹرول اسمگلنگ 7 دن کے اندر ختم کرنے کا دعویٰ
اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 7 دن کے اندر پاکستان میں پیٹرول اسمگلنگ کو ختم کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مسیحی برادری کو پاکستان کا سب سے وفادار شہری سمجھتا ہوں۔ 7 دن کے اندر پاکستان میں پیٹرول اسمگلنگ کو ختم کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی انڈسٹری اسمگلنگ کی روک تھام کی وجہ سے چلی ہے۔ اسمگلنگ کرنے والے پیٹرول پمپس کو بند کردیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول اسمگلنگ پر قابو پا کر ملک کو 7 ارب ڈالر کا فائدہ ہوسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے اسمگلنگ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔