Featuredاسلام آباد
پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری
اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 84 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 35 ہزار 621 ٹیسٹ کے نتیجوں میں 2 ہزار 142 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ مہلک وباء کورونا وائرس نے مزید 84 افراد کو زندگی سے محروم کردیا ہے۔
ملک بھر میں مجموعی اموات 9 ہزار 557، جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 15 ہزار 352 ہوگئی ہے۔ سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 6 ہزار 489 افراد متاثر ہیں۔
کورونا وائرس پنجاب میں 1 لاکھ 33 ہزار 179، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 811، بلوچستان میں 17 ہزار 980، اسلام آباد میں 36 ہزار 483، آزاد کشمیرمیں 8 ہزار 40 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 832 افراد کو متاثر کرچکا ہے۔
اس وقت اسپتالوں میں 2 ہزار 931 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 319 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔