Featuredدنیا

قابض اسرائیلی فوج نے نوجوان کو شہید کردیا

فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطین میں ایک پولیس چیک پوسٹ کے نزدیک 17 سالہ فلسطینی نوجوان محمد عمر کمیل کو براہ راست فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے نوجوان کو جان بوجھ کر تاخیر سے اسپتال منتقل کیا جس کے باعث زیادہ خون بہہ ہوگیا اور نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان مسلح تھا اور اُس نے چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس کے دفاع میں کی گئی جوابی فائرنگ سے نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔

ادھر نوجوان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اسرائیلی فوج کے ظالمانہ اقدام پر شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چیک پوسٹ کو شہر سے ہٹایا جائے جہاں نوجوانوں کو عسکریت پسند ظاہر کرکے قتل کردیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close