Featuredسندھ

حکومتوں نے جان بوجھ کر مہاجر آبادیوں کو کم دکھایا

کراچی : ایم کیو ایم نے مردم شماری کے خلاف آئندہ کے لائحہ عمل کے لیئے عوام کے پاس جانے کا اعلان کیا ہے۔

ایم کیو ایم رہنماء خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ثابت ہوچکا حکومتوں نے جان بوجھ کر ان مہاجر آبادیوں کو کم دکھایا، آئندہ کے لائحہ عمل کے لیئے عوام سے رابطہ کریں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے خاص طور پر کراچی کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے۔ مردم شماری میں مہاجروں کی تعداد کو کم دکھایا گیا ہے۔ کراچی نے خزانے میں 60 فیصد ریونیو دیا ہے۔ کراچی دیہات کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔ کراچی کے پیسوں سے کہیں اور کی سڑکیں بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بات ہماری سنی بھی جاتی ہے مگر عمل نہیں ہوتا۔ کراچی کے لوگ تمام ریاستی آپریشن کے باوجود اپنا ٹیکس دیتے ہیں۔ اپنے ساتھیوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا غیر قانونی عمل ہے؟ ذوالفقار بھٹو کے دور میں مردم شماری کم دکھانے پر کمشنر کو سزا سنائی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوچکا حکومتوں نے جان بوجھ کر ان مہاجر آبادیوں کو کم دکھایا۔ حکومت میں شمولیت کیلئے پہلا نقطہ مردم شماری کا تھا۔ ہم نے مردم شماری کے مطالبے کو لاپتہ افراد کے مطالبے پر فوقیت دی۔ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیئے عوام سے رابطہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close