Featuredانٹرٹینمنٹ

والد کے جملے میرے لیے سب سے بڑی کامیابی ہیں

ادکارہ حنا الطاف نے کہا کہ میرے والد کا ایک جملہ میرے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے

ایک انٹرویو میں معروف پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے زندگی کی سب سے بڑی کامیابی بتادی

انٹرویو کے دوران حنا الطاف نے اپنے والد کے ذکر پر افسردہ لہجے میں کہا کہ ’میرے والد کی سرجری کے بعد میں نے جب یہ الفاظ خود سنے کہ وہ کسی کو بتارہے تھے کہ میری سرجری کا سارا خرچہ حنا نے اٹھایا ہے‘۔

اداکارہ کے مطابق والد کا کہنا تھا کہ ’میرے دو بیٹے اور بھی ہیں لیکن حنا میرا تیسرا بیٹا ہے ’یہ میرا کندھا ہے میرا سب سے مضبوط کندھا‘۔

حنا الطاف کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میرے والد کا جو ایک جملہ تھا کہ حنا میری بیٹی نہیں میرا بیٹا ہے اس چیز نے مجھے اندر سے بہت مضبوط بنادیا، یہی جملہ میرے لیےسب کچھ ہے‘۔

حنا الطاف نے کہا کہ ’یہی جملے میرے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ کسی بھی لڑکی کے لیے زندگی کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہے جب وہ فولادی طریقے سے اپنے والد کے پیچھے کھڑی ہوجائے، ایک ایسے وقت جب وہ کندھے کمزور پڑجائیں تو آپ کو ہونا چاہیے کہ نہیں ،بس میں ہی ہوں یہاں‘۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close