گدھی کا دودھ کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ہے
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گدھی کا دودھ کورونا وائرس سے بچاتا ہے
البانیہ میں لوگ گدھی کا دودھ لینے کیلئے باڑوں پر لمبی قطار لگائے کھڑیں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق البانیہ میں گاہک بھینس یا بکری نہیں بلکہ باڑوں پر گدھی کے دودھ کے لئے جمع ہوئے ہیں، اس ہجوم کی وجہ کورونا وائرس کے خلاف گدھی کا دودھ مؤثر ثابت ہونا ہے۔
رپورٹ کے مطابق البانیہ میں کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہونے کی اطلاعات پر گدھی کے دودھ کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور باڑوں پر لوگوں کا ہجوم لگ گیا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس دودھ کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے کیوں کہ یہ وٹامنز سے بھرپور ہے اور انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ گدھی کے دودھ کی مانگ میں اضافہ کے بعد فارم ہاؤسز اور باڑوں میں گدھوں کی افزائش کی جارہی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ایک فارم ہاؤس کے منیجر ایلٹن ککیا نے بتایا کہ دودھ کی مانگ کو پورا کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔