کراچی: رہنما ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو کراچی میں صرف کاغذوں پر 2 تہائی اکثریت حاصل ہے
رہنما ایم کیو ایم (پاکستان) حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے 9 نکاتی ایجنڈے پر معاہدہ ہوا تاہم بد قسمتی سے ایک پر بھی عمل در آمد نہیں ہوسکا، معاہدہ کا پہلا ایجنڈا ہی مردم شماری تھا۔
حیدر عباس رضوی کا کہنا ہےکیے گئے معاہدے پر اگست 2018ء میں صدر عارف علوی کے دستخط ہیں جس میں مردم شماری کے حوالے سے ایم کیوایم کے موقف کی تائید کی گئی تھی لیکن اب صورتحال تبدیل ہوگئی۔
حیدر عباس رضوی نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے رفقا کو متعدد بار تنبیہ کر چکے ہیں کہ معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہورہی۔
ہماری صورتحال (ن) لیگ میں جس طرح خراب تھی، تحریک انصاف کی حکومت میں بھی یہ ہی صورتحال ہے۔