سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی انسداد کرونا وائرس ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی بااثر ترین شخصیت ولی عہد محمد بن سلمان آلسعود کو کچھ گھنٹے قبل ہی کرونا ویکسین لگائی گئی ہے۔
سعودی وزیر صحت نے ویکسین لگوانے پر ولی عہد کا کہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی اور بہترین حکمت عملی کے باعث ہی ریاست کو کامیابیاں حاصل ہوئی۔
وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ محمد بن سلمان کی رہنمائی کے باعث شہریوں اور غیرملکیوں کےلیے ویکسین کی جلد فراہمی ممکن ہوئی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کرونا کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاجکھ 61 ہزار 903 ہے جس میں سے 6 ہزار 168 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم 352,815 صحت یاب بھی ہوئے ہیں اور اب صرف 2,920 فعال کیسز بچے ہیں جن میں سے 2920 کی حالت تشویشناک ہے۔