اسلام آباد : کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں 63 افراد کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں مزید 2260 افراد کرونا وائرس کی مہلک وبا میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار 177 ہوگئی اور ان میں سے 316 مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کرونا مریضوں کے انتقال کرونا سے مرنے والوں کی تعداد تاحال 9 ہزار 816 تک پہنچ گئی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا کے 4 لاکھ 20 ہزار 489 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں تاہم ملک کے 615 اسپتالوں میں اب بھی کرونا کے 2840 مریض زیر علاج ہیں۔
این سی او سی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 36 ہزار کرونا ٹیسٹ کیے گئے، اور اب تک 65 لاکھ 23 ہزار 842 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جس میں سے 4 لاکھ 69 ہزار 482 مصدقہ کرونا کیس سامنے آچکے ہیں۔