Featuredدنیا

80 سالہ بھارتی کے پیٹ سے 2ہزار سے زائد پتھریاں برآمد، ڈاکٹرز حیران

نئی دہلی : ڈاکٹرز نے 80 سالہ بھارتی شہری کے پیٹ سے آپریشن کے دوران 2 ہزار سے زائد پتھریاں نکال لیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں پتھریاں نکلنے کا حیران کن واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے جے پور اسپتال میں پیش آیا، جہاں ڈاکٹرز نے 80 سالہ سری چند ہرنیا کی شکایت لے کر پہنچا تھا۔

الٹرا ساؤنڈ کروانے پر ڈاکٹرز کو علم ہوا کہ ان کے پیٹ میں پتھریاں موجود تھیں جس کے بعد ان کے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

آپریشن کے دوران اسپتال کی ٹیم نے سری چند کے پیٹ سے مجموعی طور پر چھوٹی بڑی 22 سو 15 پتھریاں نکالیں، پتھریاں گننے میں اسپتال کی ٹیم کو ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگا۔

آپریشن میں شامل ڈاکٹر پوار کا کہنا ہے کہ یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں کسی مریض کے پیٹ سے 2 ہزار سے زائد پتھریاں نکالی گئی ہیں۔

ان کے مطابق اس سے قبل مغربی بنگال میں ایک شخص کے پیٹ سے 11 ہزار پتھریاں نکالی گئی تھیں، بعد ازاں راجھستان میں بھی ایک مریض کے پیٹ میں 5 ہزار پتھریاں پائی گئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close