کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے ملک بھر میں مزید ایک ہزار 974 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا مریضوں اور اموات سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق ملک بھر میں کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔
چوبیس گھنٹے میں مزید 55 کرونا مریضوں کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 929 ہوگئ ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے 32 ہزار 205 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 974 نئے کیسز سامنے آگئے۔
چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.12 فیصد ہے، این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 488 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے دو ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔