فردوس عاشق اعوان نے اتحادی جماعت سے متعلق کہا ہے کہ متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت قومی مفادات کےلیے مذاکرات کرسکتی ہے لیکن کرپشن میں ریلیف کےلیے دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی ذات کےلیے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، حکومت کو دباؤ میں لانے کا پینترہ کبھی ان کے کام نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر مگر مچھ کے آنسو بہائے، بھتیجی استعفے دیتی ہے اور چچا قومی ڈائیلاگ کی بات کرتا ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز اپنے بیانیے کے تضاد میں پھنسی رہے گی۔