اسلام آباد میں میئر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا، اگلا میئر ن لیگ کا ہوگا یا پی ٹی آئی کا، انتخابی نتائج بتائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا اگلا میئر کون ہوگا؟ تین امیدوار میدان میں آگئے، انتخاب کےلیے الیکشن کمیشن کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد آفس کی عمارت میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر بننے کے امیدواروں کی فہرست میں مسلم لیگ نواز کے پیر عادل شاہ، پاکستان تحریک انصاف کے ملک ساجد محمود اور اظہر محمود آزاد حیثیت سے الیکشن میں شریک ہیں۔
خیال رہے کہ شیخ انصر عزیز کے استعفے سے میئر کی نشت خالی ہوئی تھی۔