کراچی : وسیم اختر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ تباہ کردیا۔
وسیم اختر نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف الزام تراشی کرتی ہے، کراچی سے تجاوزات کا خاتمہ میرے دور میں ہوا۔
سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں کراچی میں کچرے کے بعد تجاوزات کا ملبہ بھی سابق میئر کراچی وسیم اختر پر ڈال دیا، جسے وسیم اختر نے جی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پورا سندھ تباہ کردیا ہے۔ کراچی سے تجاوزات کا خاتمہ میرے دور میں ہوا۔ ایمپریس مارکیٹ، کشمیر روڈ اور کڈنی ہل پارک کی تجاوزات ختم کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ذمے داری پوری طرح سے نبھائی ہے۔ پیپلز پارٹی والے صرف الزام تراشی کرتے ہیں۔ گزشتہ چار ماہ سے تمام اختیارات وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس ہیں، انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ کراچی اربوں روپے دیتا ہے وہ کہاں جاتے ہیں؟