Featuredدنیا

‘4 جنوری سے مخصوص علاقوں میں اسکول بند رہیں گے’

لندن : برطانوی وزیر تعلیم گیون ولیمسن نے پارلیمنٹ اجلاس میں بتایا کہ 4 جنوری 2021 سے مخصوص علاقوں میں بند ہی رہیں گے۔

گیون ولیمسن کا کہنا تھا کہ ’لاک ڈاؤن کے ٹیر فور علاقوں میں قائم اسکول چار جنوری سے نہیں کھولے جائیں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ سیکنڈری اسکولز کی مخصوص برانچوں کے علاوہ اکثریت کو چار جنوری سے نہیں کھولا جائے گا۔

گیون ولیمسن کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھلنا وقت پر بہت زیادہ مشکل ہے، آئندہ چند روز میں صورت حال کا مزید جائزہ لینے کے بعد اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

برطانوی وزیر صحت میتھیو ہینکاک نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ’برطانیہ کے مزید 23 شہروں میں لاک ڈاؤن ٹیر فور نافذ کیا جارہا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ کے تین چوتھائی شہر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

برطانوی وزیر صحت نے وزارت تعلیم کے اسکول نہ کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’کرونا کی نئی قسم بہت زیادہ خطرناک ہے، ہمیں اپنے بچوں کو بھی اس سے محفوظ رکھنا ہوگا، تعلیمی اداروں کے بند ہونے سے بچے گھروں پر محفوظ رہیں گے‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close