سائبیریا کی سخت سردی میں جمے ہوئے نوڈلز اور انڈے کی تصویر وائرل ہوگئی، لوگوں کو تصویر دیکھ کر ہی کپکی چڑھنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق نوڈلز اور انڈے کے ہوا میں جمنے کی تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سائبیریاں کے ایک قصبے میں مقیم شخص نے شیئر کیا، جہاں اس وقت درجہ حرارت منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
ٹویٹر صارف نے اسے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج میرے قصبے کا درجہ حرارت منفی 45 ڈگری ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوڈلز اور انڈا ہوا میں جما ہوا ہے، ٹویٹر صارفین نے اس تصویر کو دیکھ سخت حیرانی کا اظہار کیا۔
صارف کا کہنا تھا کہ سائبیریا کا موسم بہت عجیب ہے، ایک دن یہاں منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اور اگلے دن وہ مثبت 4 ہوجاتا ہے، اور پھر اگلے دن دوبارہ منفی 30 سے نیچے چلا جاتا ہے۔