کراچی :پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کی درخواستیں وصولی کی مدت ختم ہوگئی۔
پی آئی اے کی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیئے دو ہزار ملازمین نے درخواستیں جمع کرائیں۔ ایک ہزار ملازمین کو ریلیز کے خطوط بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسکیم ایک پرکشش پیکج تھا، جس کے تحت باعزت اور پروقار طریقے سے ملازمین نے علیحدگی اختیار کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسکیم کا مقصد بزنس پلان کے مطابق افرادی قوت کو کم کرنا تھا۔ بیس فیصد تک افرادی قوت کم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اسکیم کے بعد پی آئی اے تقریباً اڑھائی ارب سالانہ کی بچت کرے گی۔