Featuredپنجاب

حکومت کے پاس صرف ایک ماہ باقی ہے

لاہور: ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، سینیٹ انتخابات بارے فیصلہ بعد میں ہوگا

(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام پارٹیوں کے استعفے پہنچ گئے ہیں۔ حکومت کے پاس صرف ایک ماہ باقی، ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، سینیٹ الیکشن سے متعلق فیصلہ بعد میں ہوگا۔
پی ڈی ایم کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت سے نجات کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔

سب کے استعفے پارٹی قیادت تک پہنچ چکے ہیں۔ حکومت کو مستعفیٰ ہونے کیلئے ایک ماہ کی مدت دے رہے ہیں۔

اس کے بعد فیصلہ کرینگے کہ لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف کرنا ہے یا راولپنڈی کی طرف جانا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اختلافات کی خبریں دم توڑ چکیں، پی ڈی ایم پہلے سے مضبوط ہو چکی ہے۔

میڈیا پر اختلافات کی خبریں پھیلائی جا رہی تھیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 19 جنوری کو راولپنڈی میں نیب دفتر کے سامنے احتجاج ہوگا۔

ہم تحریک کا رخ مہرے کی طرف نہیں، اس کے پیچھے کرداروں کی طرف موڑیں گے۔ عمران ایک مہرہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close