علی ظفر اورآئمہ بیگ کی جانب سے سالِ نو پر مداحوں کو نئے سال کا تحفہ
’’وے ماہیا‘‘ علی ظفر اور آئمہ بیگ کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز
معروف اداکار و گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے سالِ نو کے موقع پر مداحوں کے لیے نیا گانا ‘وے ماہیا’ ریلیز کردیا۔
دونوں فنکاروں کی جانب سے سالِ نو پر گانا ریلیز کرکے مداحوں کو نئے سال کا تحفہ دیا گیا ہے۔
ویڈیو میں علی ظفر اور آئمہ بیگ کو برف پوش پہاڑوں میں ملتے اور بچھڑتے دکھایا گیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی ٹیزر میں علی ظفر کی آواز بھی شامل ہے جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ‘ٹوٹ جاتے ہیں دل عشق کے درباروں میں، لوٹ جاتے ہیں عاشق برف کے انگاروں میں، سنا ہے ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جاتا ہے، شاید ہم بھی مل جائیں اک دن تمہیں ٹوٹے ہوئے ستاروں میں’۔
اپنی پوسٹس میں علی ظفر اور آئمہ بیگ نے بتایا تھا کہ ‘وے ماہیا’ کو سالِ نو کے موقع پر یکم جنوری 2021 کو ریلیز کیا جائے گا اور آج شام میں انہوں نے یہ گانا ریلیز کردیا۔
وے ماہیا کا آغاز علی ظفر کے انہی بولوں سے کیا گیا ہے جس میں وہ برف پوش پہاڑوں میں اداس بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔
علی ظفر اور آئمہ بیگ کے پہلے ڈوئٹ سانگ کی ہدایات عدنان قاضی نے دی ہیں جبکہ اس کی شاعری حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے۔
View this post on Instagram
گلوکار علی ظفر نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں اپنا گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا یہ میری طرف سے تمام محبت کرنے والوں کو خراض تحسین ہے جو تمام مشکلات کے باوجود ایک دوسرے کو پالیتے ہیں۔
دونوں کے اس نئے گانے کو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور اس کی یوٹیوب ویڈیو کو صرف 2 گھنٹے میں 68 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے۔